tiktok

یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ایک اور نئی سہولت فراہم کر دی

یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ایک اور نئی سہولت فراہم کر دی

ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل سپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔

یوٹیوب کا نئی سہولت فراہم کرنے کا مقصد اپنے صارفین کو سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دکھانا ہے۔

اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے، صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔

ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے گا، ’’جمپ آ ہیڈ‘‘ نامی بٹن دبا کر صارفین ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں گے۔

واٹس ایپ چینل

Join Now