آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ اہم بولر انجری کا شکار ہوگئے۔
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں کیچ پکڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری زخمی ہوگئے تھے۔ وہ اس میچ میں بولنگ کرنے بھی آئے تھے لیکن مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی فائنل میں میٹ ہنری کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ وہ ابھی تک تکلیف میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ فائنل کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائیں۔ وہ ابھی تک ٹیم کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ اُس نے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
گیری اسٹیڈ نے کہا کہ میچ سے پہلے اگر وہ فٹ ہوگئے تو اُن کو فائنل میں ضرور کھیلایا جائے گا۔