حکومت کی جانب سے غریب طلباء کو دی جانے والے فری کتب کا بازاروں میں فروخت ہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولوں نے نصابی کتابیں خرید کر طلباء کو فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ ایک شہری سعید رحمان نے جب ایک نجی اسکول کے پرنسپل سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا، اس میں نئی بات کیا ہے؟ ہم ہر سال اس طرح والدین کو نصابی کتابیں بیچتے رہے ہیں۔
جس پر سعید رحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حکام کو اس معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کی نشاندہی ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔