وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سرونٹس کی ترقی کے قواعد میں تبدیلی کر دی ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس کی ترقی کے نئے قواعد کے تحت ایک نیا ایس آر او جاری کر دیا ہے۔
نئے ایس آر او کے مطابق، سول سرونٹس کا کیس صرف دو مرتبہ گریڈ 22 میں ترقی کیلئے پیش کیا جا سکے گا۔ اگر دو بار کیس پیش کرنے کے باوجود ترقی نہ دی جائے تو پھر اس افسر کا کیس دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد، کسی بھی سروس گروپ کے افسر کو اس کے پچھلے گریڈ میں ریٹائر ہونے کیلئے غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب، قواعد میں کی جانے والی اس تبدیلی کا نوٹیفکیشن پاکستان کے گزیٹ میں بھی شائع کر دیا گیا ہے۔