گھر بیٹھے گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
گاڑیوں کے پُرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ فروری کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خواہشمند افراد 2 مارچ تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔