tiktok

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ

مالی سال 25-2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 2024 کے پہلے چھ میں 11 ارب ڈالر جبکہ رواں مالی سال میں اس مدت کے دوران 14 ارب 76 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے آنے والی ترسیلات زر میں 34 فیصد ، یورپی یونین سے آنے والی ترسیلات زر میں 26، امریکا سے 13 اور امارت سے ترسیلات زر میں 56 فیصد اضافہ دیکھا گیا، آسٹریلیا سے آنے والی ترسیلات زر میں 35 فیصد اور کینیڈا سے 26 فیصد زائد ترسیلات زر آئیں۔

اسی طرح رواں مالی سال کےد وران سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات میں 36 فیصد، متحدہ عرب امارات سے 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پہلے چھ ماہ میں 2 ارب 95 کروڑ ڈالرز عرب امارات اور 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز سعودی عرب سے آئے۔

برطانیہ سے 2 ارب 18 کروڑ ڈالرز، امریکا سے ایک ارب 48 کروڑ ڈالرز جبکہ یورپی یونین ممالک سے ایک ارب 77 کروڑ ڈالرز اوور سیز نے پاکستان بھجوائے۔ 

واٹس ایپ چینل

Join Now